حیدرآباد 14 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کمشنر ٹاسک فورس (ساؤتھ ایسٹ) ٹیم نے ملک پیٹ میں ایک اسپا سنٹر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ چھاپے کے دوران 9 خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر ٹیم نے دلسکھ نگر کے پلاٹینم بیوٹی اینڈ ویلنس اسپا سنٹر پر چھاپہ مارا اور وہاں انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی تھی۔ پولیس نے ایک منتظم اور 2 گاہکوں کو پکڑ لیا اور انھیں مزید کارروائی کے لئے ملک پیٹ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ (ش)