ملک کاہر شہری چوکیدار ہے او روہ اپنے ملک کی حفاظت کرے گا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب ، کانگریس کی تنقید 

,

   

نئی دہلی : چوکیدار کے سوال پر بی جے پی او رکانگریس وزراء میں اختلافات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایک طرف جہاں کانگریس کی جانب سے چوکیدار چور ہے کا نعرہ بلند کی گیا ہے وہیں اس کادفاع میں اترے وزیر اعظم نریندرمودی نے نہ صرف اپنے او راپنے کابینی وزراء کو چوکیدار کے لقب سے نوازا ہے بلکہ عوام کوبھی چوکیدار کا تحفہ پیش کیا ۔ دہلی کے تال اسٹیڈیم میں ’’ میں بھی چوکیدار ہو ں‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی گئی ہے اس تقریب سے وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کیاہے۔

مودی کی تقریر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پانچ سوسے زائد مقاما ت پر سنااو ردیکھا جارہا تھا ۔ نریندر مودی نے اس موقع پر کہا کہ اب ملک کا ہر شہری چوکیدار ہے اور وہ اپنے ملک کی حفاظت کریگا۔ انہوں نے راہل گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راہل کا دماغ کمزور ہے ۔ انہو ں نے بالا کوٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سوچتا نہیں ہوں جی بلکہ کام کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم نریندرر مودی کے اس بیان سے اپوزیشن پارٹی کے ترجمان م افضل نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔ م افضل نے کہا کہ یہی مودی جی ہیں جنہو ں نے 2014ء میں کہا تھا کہ میں ملک کو ٹھیک کروں گا ملک کی حفاظت کروں گا، بد عنوانی ختم کرو ں گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے چوکیدا ر ہیں کہ ناک کے نیچے سے مال ل چوری کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ رافیل کی سودہ بازی میں جو چوری ہوئی ہے اس کا جواب کون دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ساٹھ سال میں اپنا مرکزی دفتر نہیں بنا سکی او ربی جے پی محض دوسال میں پندرہ سو کروڑ کا دفتر بنالیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں بی جے پی نے اپنا دفترکھول لیاہے یہ رقم کہاں سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کی آمدنی تین گنا زیادہ ہوگئی ہے او ر ان کے بیٹے کا کاروبار پچاس کروڑ روپے سے بڑھ کر ۸۰؍ کروڑتک پہنچ گیا ہے ۔مسٹر افضل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اب سبکدوش ہورہے ہیں او رجاتے جاتے ملک کی عوام کو چوکیدار بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آخر ملک کی عوام کوچوکیدارکیوں بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ میراتو مشورہ ہے کہ مودی کو ایک ڈرامہ کمپنی کھول لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم دو گھنٹے تقریر کرتے ہیں اس دوران سرکاری مشنری کا استعمال ہوتا ہے لیکن الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا رہتا ہے ۔م افضل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی سے نوجوان روزگار کے بارے میں پوچھ رہے ہیں ، کسان قرض معافی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں ملک کی لوگ پریشان ہیں لیکن مودی جی سب کو چوکیدار بنا رہے ہیں ۔