ملک کا اگلا صدر جمہوریہ کون؟آج ہوگی ووٹوں کی گنتی

   

نئی دہلی: ملک کے 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی آج دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس، ریاستی اسمبلیوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ اس بار صدارتی انتخاب میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ صدارتی انتخاب میں 99 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔