ملک کا دفاعی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط:راجناتھ

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ مودی حکومت ملک کے دفاعی نظام کو ہندوستانیت کے جذبے کے ساتھ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اسے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا رہی ہے ۔یہاں ایک پرائیویٹ میڈیا گروپ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے موجودہ اور پچھلی حکومتوں کے کام کاج میں فرق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی صلاحیتوں پر پختہ یقین رکھتی ہے ، جب کہ اس سے قبل جو لوگ اقتدار میں تھے ان کے پاس اپنی صلاحیتوں کے بارے میں کسی حد تک شکوک و شبہات تھے ۔انہوں نے دفاعی مینوفیکچرنگ میں ’خود کفالت‘کے فروغ کو سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا۔ انہوں نے خود کفالت کے حصولکیلئے وزارت دفاع کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا جن میں اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی صنعتی راہداریوں کا قیام، مثبت مقامی فہرستوں کا نوٹیفکیشن، گھریلو صنعت کیلئے کیپٹل پروکیورمنٹ بجٹ کا 75 فیصد محفوظ کرنا، آرڈیننس فیکٹری بورڈ کارپوریٹائزیشن میں انوویشن فار ڈیفنس ایکسی لینس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجیز کی ترقی شامل ہے ۔