نئی دہلی: ملک کا سب سے بڑا ڈرون میلہ 27 اور 28 مئی کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو میلے کا افتتاح کریں گے۔ وہ کسان ڈرون پائلٹوں سے بات چیت کریں گے، اور ڈرون کے مظاہرے کو بھی دیکھیں گے۔ ‘انڈیا ڈرون فیسٹیول 2022’ دو روزہ ایونٹ ہے، جو جمعہ کی صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔پی ایم او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی 27 مئی کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ہندوستان کے سب سے بڑے ڈرون فیسٹیول – ‘انڈیا ڈرون فیسٹیول 2022’ کا افتتاح کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کسان ڈرون پائلٹس کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ڈرون کے آپریشن کی نگرانی کریں گے۔