ملک کو آر ایس ایس کے خاندانی راج سے خطرہ، ڈاکٹر نارائنا

   

حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ آر ایس ایس کے خاندانی تسلط سے جمہوریت اور ملک کو خطرہ لاحق ہوجانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے خاندانی راج سے ہندوستان جیسا سلوک ملک ابتر صورتحال کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کے پارلیمنٹ میں دستور تقریب کے دوران دوسری جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے پہلے اپنا محاسبہ کرنے پر زور دیا۔ ملک میں پسماندہ طبقات اور اقلیتیں پنے آپ کو غیرمحفوظ تصور کررہے ہیں۔ وزیراعظم غریب عوام کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے ملک کو اپنے صنعتکار دوستوں اڈنی اور امبانی کے حوالے کردیا ہے۔ اہم مسائل کو مودی حکومت آرڈیننس کے حوالے کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اس کو موضوع بحث بننے نہیں دے رہے ہیں۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری نے کہا کہ مودی کی کابینہ میں 36 بدعنوان وزراء ہیں۔ ان وزارتوں کو کب بیدخل کیا جائے گا اس کی ملک کے عوام سے وضاحت کرنے کا وزیراعظم سے مطالبہ کیا۔ن