چینائی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی بل پر بیان دیتے ہوئے اداکار سے سیاستداں بننے والے کمل ہاسن نے کہا کہ ملک کو صرف ایک طبقہ کیلئے بنانے کی کوشش احمقانہ ہے۔ سیاسی پارٹی مکل ندھی مایم کے بانی کمل ہاسن نے کہا کہ ہمارا فرض ہیکہ ہم دستور میں کسی غلطی پر ترمیم کرے لیکن یہاں تو دستور کے قانون کو ہی بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ سراسر دھوکہ ہے۔