ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں راجیو گاندھی کا اہم رول

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ میں سابق وزیر اعظم کی یوم پیدائش تقریب، ڈی سی سی صدر راما راؤ پٹیل کا خطاب

بھینسہ: ملک کے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 77 ویں یوم پیدائش تقریب بھینسہ ایس ایس کاٹن فیکٹری میں کانگریس پارٹی ضلعی صدر پوار راما را? پٹیل کی قیادت میں مناتے ہوئے ان کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پوار راما راؤ پٹیل نے کہا کہ ملک کو جدید ٹکنالوجی یافتہ بنانے کے لئے راجیو گاندھی نے اہم کردار و انتھک کوششں کی کیونکہ راجیو گاندھی نے دنیا کے کم عمر (40 سالہ ) وزیراعظم ہندوستان کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے نوجوانوں کے مستقبل کے لیے کئی اسکیمات متعارف کروائی اور ملک کی ترقی کا ضامن کا نوجوانوں کو قرار دیتے ہوئے ووٹ کے حق کی عمر کی حد 22 سے کم کر کے 18 سال کی اور نوجوانوں کو سیاست کی طرف آنے کی ترغیب دی۔ راجیو گاندھی نے ایشین گیمز کے لیے میدان تعمیر کرکے کھیلوں کو فروغ دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو مراعات فراہم کی۔ ملک میں آئی ٹی کی ترقی میں اہم پیش رفت کی۔ یہ حقیقت ہے کہ آج ہر گاؤں میں ٹیلی فون کی سہولت ہے وہ صرف راجیو گاندھی کی کوششوں کا نتیجہ ہے جو ناقابل فراموش اور قابل ستائش ہے جبکہ راجیو گاندھی ہی وہ عظیم لیڈر تھے جنہوں نے کلین انڈیا اور گرین انڈیا جیسے ترقیاتی پروگراموں کا اہتمام کرکے ہندوستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔ اس تقریب میں آنند راؤ پٹیل، او بی سی سیل ریاستی ، وی سرینواس ٹاؤن صدر، بھیم راؤ ڈونگرے ، سدرشن پٹیل ، ہنمنتلو ، چکردھر پٹیل ، جی متیم ، روی یوتھ ٹاؤن صدور ،امجد شیخ این ایس یو آئی ضلعی قائد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔