لکھنؤ:15اگست(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ امریکہ کے ٹیرف سے ملک کی معیشت پر ممکنہ منفی اثر سے بچنے کے لئے حکومت کو خودکفیل ہندوستان کی پالیسی پر ٹھوس کاروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔مایاوتی نے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ میں ہی ملکی مفاد محذوف اورشامل ہے ۔ اس لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ‘امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے ‘ کے عہد کے تحت من مانی تجارتی ٹیرف پالیسی کو زور زبردستی نافذ کرنے سے ہندوستان میں بھی اس کے معاشی اثر سے ملک و معمولات زندگی کو بچانے کے لئے حکومت کو دعوے ، وعدے ، قسمیں، اعلانات اور تنگی وغیرہ کو ترک کر سنجیدگی اور اتحاد کے ساتھ ٹھوس تراکیب پر صحیح سے کام کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک کی تقریباً 140 کروڑ کی آبادی اور خاص طور پر ہندوستان کے تجارتی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کو بچانے اور لوگوں کو اس سے پیدا ہونے والے انتشار سے باہر نکالنے کے لیے پوری طور سے پالیسی تبدیلیوں کی یقین دہانی ضروری ہے ۔ آج یوم آزادی پر ملک اس پیغام کا انتظار کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔