ملک کو فاقہ کشی کی سمت گامزن، حکومت پر کانگریس کی تنقید

   

نئی دہلی ۔ /16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ حکومت ملک کو فاقہ کشی جیسی صورتحال کی سمت لے جارہی ہے ۔ ایک سرکاری سروے میں صارفین کے اشاریہ یعنی کنزیومر انڈیکس 2017-18 میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ چار دہوں میں پہلی مرتبہ صارفین کے رقم خرچ کرنے میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ سروے میں مبینہ طور پر یہ اشارہ دینے کے ایک دن بعد کانگریس نے اپنے ردعمل میں یہ بات کہی ۔ جمعہ کی شام وزارت اعداد و شمار پروگرام عمل آوری نے اعداد و شمار کے معیار کے مسئلہ پر اس سروے کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ بے روزگاری کے معاملے میں بھی ہندوستان کی حالت گزشتہ 47 سال میں بدتر ہوگئی ہے جس کی وجہ مودی حکومت پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔