حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) ملک بھر میں فلم آر آر آر کے چرچے ہیں۔ ہر پلیٹ فارم پر فلم کی تعریف ہو رہی ہے۔ فلم اسٹارس جونیر این ٹی آر نے کمارم بھیم اور رام چرن نے الوری سیتاراما راجو کا رول ادا کیا۔ راج مولی کے ڈائرکشن میں منظر عام پر آنے والی یہ فلم ریلیز ہونے کے پہلے ہی دن سے بھرپور کلکشن وصول کرکے ماضی کے تمام ریکارڈس توڑ چکی ہے۔ اسمبلی حلقہ ملگ کی نمائندگی کرنے والی کانگریس کی رکن سیتا اکانے اپنے حامیوںکے ساتھ فلم آر آر آر دیکھی اور سوشل میڈیا پر آر آر آر ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا کہ ملک کو تقسیم کرنا ہے تو فلم ’’دی کشمیر فائلس‘‘ دیکھیں اگر ملک کو متحد کرنا ہے تو ’’آر آر آر‘‘ فلم دیکھیں۔ انہوں نے جونیر این ٹی آر اور رام چرن کی اداکاری کی ستائش کی ہے اور ساتھ ہی ڈائرکٹر راج مولی کی بھی کافی ستائش کی ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں میں اس فلم کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس رکن اسمبلی سیتا اکا کا یہ ٹوئٹ ٹوئٹر کے علاوہ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ن