ملک کو چوکیدار یا ٹھیکیدار کی نہیں کے سی آر جیسے ذمہ دار

   

ایمان دار اور اثردار لیڈر کی ضرورت، کے ٹی آر کی تقریر
حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسڈنگ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ ملک کو نہ چوکیدار کی ضرورت ہے اور نہ ٹھیکے دار کی ضرورت ہے۔ ہمیں کے سی آر جیسے ذمہ دار ایمان دار اور اثردار لیڈر کی ضرورت ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ نریندر مودی نے حیدرآباد میں اپنی تقریر میں چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے تلنگانہ کے لئے کئے گئے کاموں کا ذکر نہیں کیا بلکہ کے سی آر کے روحانی عقائد کا ذکر کیا۔