ملک کیلئے جیوتی راؤ پھولے کی یادگار خدمات

   

سنگاریڈی میں یوم پیدائش تقریب، وزیر صحت ڈی نرسمہا کا خطاب
سنگا ریڈی۔ 11 ؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی 199ویں یوم پیدائش سنگاریڈی میں منائی گئی ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کہا کہ مہاتما جیوتی راؤ پھولے ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے پسماندہ افراد کی بہتری کے لیے کام کیا مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی 199 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دامودر راج نرسمہا وزیر صحت, نرملا جگاریڈی چیئرمین انڈسٹریز تلنگانہ ، ضلع ایس پی پریتوش پنکج اور سنگاریڈی ایم ایل اے چنتا پربھاکر، بیریہ یادو نے سنگا ریڈی میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کے مجسمہ کی گل پوشی کی اور عقیدت کے ساتھ پھول پیش کیے ۔ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما جیوتی راؤ پھولے ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی سماج میں نچلے طبقے کی بہتری کے لیے وقف کر دی لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے،ا سکولوں اور ہاسٹلز کے ذریعے بہت سے طلباء کی زندگیوں میں روشنی ڈالی جو راستہ دکھایا وہ آج کی ترقی کی بنیاد ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرس چندر شیکھر اور مادھوری، مختلف محکموں کے ضلع عہدے دار سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔