نئی دہلی : بی جے پی کے راجستھان کے رکن پارلیمنٹ گھنشیام تیواری نے ملک کے لیے دولت کمانے والے صنعت کاروں پر تنقید کرنے کا آج راجیہ سبھا میں کانگریس پر الزام لگایا۔ایوان میں انڈین ایئر کرافٹ بل پر نامکمل بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے گھنشیام تیواری نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایسے صنعت کاروں پر تنقید کیے بغیر کام نہیں کر سکتی جنہوں نے ملک کیلئے دولت حاصل کی ہے ۔ اپوزیشن جماعت کو سوچنا چاہیے کہ ہمیں ان صنعتکاروں کا ساتھ دینا چاہیے جو ملک کو دنیا میں آگے لے جا رہے ہیں۔