ملک کیلئے ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی خدمات یادگار

   

تشکیل تلنگانہ میںآنجہانی وزیراعظم کاکلیدی کردار‘نارائن پیٹ کانگریس قائدین کا خراج
نارائن پیٹ 27/ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے کانگریس پارٹی کے قائدین نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کے طور پر منموہن سنگھ کی ملک کے لیے خدمات یادگار رہیں گی، اور ان کی موت ملک کے لیے ایک عظیم و ناقابل تلافی نقصان ہے، نارائن پیٹ کانگریس پارٹی کے ٹاؤن صدر ایم ڈی۔ سلیم کی قیادت میں پارٹی قائدین نے پارٹی دفتر (سی وی آر بھون) اور مقامی ضلع ہیڈکوارٹر کے نرسی ریڈی اسکوائر پر منموہن سنگھ کی تصویر پر پھول چڑھا کر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ عالمی معیشت میں ہندوستان کو پہچان دلانے والے اور تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والے آنجہانی من موہن سنگھ جی کی خدمات کوقابل تقلید قراردیا اور معاشی طور پر ملک کو بلندیوں تک پہچانے اور بطور وزیر اعظم انکے کارنامے بیرون ملک بھی محتاج تعاف نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ غریبوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ، ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ اور دیگراسکیم نافذ کئے عوام اور ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے کانگریس پارٹی کی صفوں کو دوبارہ منظم کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر نارائن پیٹ مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین سداشیوا ریڈی اور سینئر قائدین چندر کانت، میونسپل وائس چیئرمین ہری نارائن بھٹاڈ مارکیٹ کے وائس چیئرمین ککے ہنمنتھو، ضلع مدیراج ایسوسی ایشن کے صدر صراف ناگراجو، یوتھ کانگریس کوٹلہ رویندر ریڈی، مارکیٹ ڈائریکٹر بویا شرناپا، سینئر لیڈر بویا رمیش، یوسف تاج، ڈاکٹر سائی بابو، ماروتھی، انوپور سنیل، ایروکالی وینکٹیا، روی کرن، چٹیم، ستیہ ریڈی، پیراپلا شنکر، وینکٹپا، کارتک، سدو، آنند اور دیگر نے شرکت کی۔