نیالکل ۔ ظہیرآباد میں ہندوستان کے آئین کے معمار بابائے قوم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی131 ویں یوم پیدائش تقریب منعقد ہوئی، رکن اسمبلی کے مانک راو محمد تنویرالدین ریاستی یوتھ لیڈر سید محی الدین صدر ٹاون ٹی آریس شیخ فرید نے بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پہنچ پر گلہائے عقیدت پیش کیا ۔ رکن اسمبلی کے مانک راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ڈاکٹر امبیڈکر ایک عظیم شخصیت کے حامل تھے ملک کے بچھڑے طبقات کو جمہوری طرز پر ان کے حقوق کو دلایا آج بھی ملک میں ڈاکٹر امبیڈکر کے قوانین پر عمل آوری کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مواضعات میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو نصب کیا جائیگاء محمد تنویر الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے سماج کے کمزور عوام کا ساتھ دیا ان کو تعلیمی معاشی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے متحدہ جدوجہد کیا اس مواقع پر صدر ٹاون ٹی آریس سید محی الدین شیخ فرید رکن عاملہ ریلوے شیواکمار ڈی سی ایم ایس چرمین یونس جہانگیر عبداللہ محمد علی سابق اراکان بلدیہ ویگر موجود تھی ۔