ملک کی آبادی 134 کروڑ سے تجاوز

   


تلنگانہ کی آبادی 3.72 کروڑ ، آندھرا پردیش کی آبادی 5.23 کروڑ
سال 2019 کی مردم شماری رپورٹ جاری ، ایک سال میں 2.67 کروڑ پیدائش ، 83 لاکھ اموات
حیدرآباد :۔ ملک کی آبادی میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ محکمہ مردم شماری نے یکم جنوری تا 31 دسمبر 2019 تک ملک بھر میں اندراج ہوئے پیدائش اور اموات کی تفصیلات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی آبادی 133.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ملک میں جہاں ایک منٹ میں 51 بچے جنم لے رہے ہیں وہیں 16 اموات ہورہی ہیں ۔ اس لحاظ سے ملک میں ہر ایک منٹ میں 35 افراد کا اضافہ ہورہا ہے ۔ سال 2019 کے دوران ملک میں 2.67 کروڑ بچے پیدا ہوئے اور 83 لاکھ اموات ہوئی ملک میں 81.2 فیصد بچے سرکاری و خانگی ہاسپٹلس میں پیدا ہوئے ملک میں ایک سال کے دوران جو 83.01 فیصد اموات ہوئی ہیں ۔ ان میں 34.5 فیصد افراد کو موت سے قبل طبی سہولتیں دستیاب نہیں ہوئی جب کہ ہاسپٹلس میں علاج کے دوران 12 فیصد اموات ہوئی ۔ پیدا ہوتے ہی مرنے والے بچوں کی تعداد 1,15,257 فیصد بچے دیہی علاقوں میں فوت ہوئے ۔ ملک میں پیدائش اور اموات کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ 20 سال کے دوران آبادی کے تناسب میں 118 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ صرف سال 2019 میں ہی 2.67 کروڑ بچے پیدا ہوئے ہیں ۔ اس طرح اموات کی شرح 36.28 لاکھ سے بڑھ کر 83 لاکھ تک پہونچ گئی ہے ۔ 2019 کی مردم شماری کے لحاظ سے تلنگانہ کی آبادی 3.72 کروڑ ہے اور آندھرا پردیش کی آبادی 5.23 کروڑ ریکارڈ ہوئی ہے ۔۔