ملک کی آزادی میں ساورکر کا تعاون ناقابل فراموش :شاہ

   

نئی دہلی۔26 فروری (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ویر ساورکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں انقلابیوں کا علمبردار بتاتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ ملک کی آزادی میں ان کا تعاون کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔آنجہانی ویر ساورکر کی آج 54 ویں برسی ہے ۔مسٹر شاہ نے ویر ساورکر کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘انقلابیوں کے علمبردار ویر ساورکر جی محض ایک شخص نہیں ایک تصور ہے ۔ ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے تصور، اپنی زندگی کا لمحہ وطن کو وقف کرنے کا تصور، ہندوستان کی آزادی میں ان کا شراکت کبھی بھلائی نہیں جا سکتی’’۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ویر ساورکر جی کے انقلابی خیالات سے گھبراکر انگریزوں نے نہ صرف انہیں کالا پانی کی سزا دی بلکہ عمر قید کی دو بار سزا پانے والے وہ واحد مجاہد آزادی بنے ۔