ملک کی آزادی میں علماء و اکابرین کا اہم رول

   

کورٹلہ کی تمام مساجد کے روبروتقاریب کا اہتمام، مولانا مظہر قاسمی کا خطاب

کورٹلہ ۔ ریاستی حکومت کی ہدایت پر ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ 8 اگست تا 22 اگست منائی جانے والی پندرہ روزہ تقاریب کے ضمن میں بروز جمعہ کورٹلہ کے تمام مساجد کے گیٹ کے سامنے ملک کی 75 ویں آزادی تقریب دھوم دھام سے مناتے ہوئے مسلمانان کورٹلہ نے ہندوستان کی آزادی میں حصہ لینے والے ہندوستان کے معمار مسلم رہنماؤں کی تصاویر پر مشتمل فلیکسی تھامے ہوئے تھے۔ مولانا سید مظہر قاسمی ڈسٹرکٹ صدر جمعیۃ العلماء جگتیال نے اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں کہا کہ بحیثیت ہم مسلمان اس ملک کے باشندے ہونے کے ناطے اس ملک کو سنوارنے اور اس ملک کے خطے کی حفاظت کرنے والی قوم ہونے کے ناطے ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ اس ملک کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے ہمارے بزرگوں نے برداران وطن سے کندھے سے کندھا ملاکر اس ملک کو آزاد کرانے میں جو قربانیاں دی تھیں اسی کا نتیجہ ہے کہ ہم آج آزاد ہندوستان میں آزادی کے ساتھ زندگی گذاررہے ہیں۔ ہم تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں اس بات کا پتہ چلتا ہیکہ اس ملک کو آزادی دلوانے میں ہمارے اکابرین کا کیا رول تھا۔ اس موقع پر کورٹلہ کے تمام مساجد کے گیٹ کے قریب مسلمانوں جن میں بزرگ، نوجوان بچے شامل تھے کثیر تعداد میں شرکت کی۔