نظام آباد میں فریڈم 2 کے رن کا اہتمام ، ضلع کلکٹر کمشنر بلدیہ و دیگر کی شرکت
نظام آباد :ضلع جج سائی راما دیوی نے آج کے 75 سالہ تقریب کے موقع پر منعقدہ فریڈ م 2K رن کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کئی افراد کے قربانیوں کے باعث ملک آزاد ہوا اور اس کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہر شخص پر عائد ہوتی ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 75 سالہ آزادی تقریب کے موقع پر فریڈم 2K رن کے دوڑ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی ، کمشنر کارتیکیا ، میونسپل کمشنر جتیش وی پاٹل ، ڈی ایف او کے ہمراہ یہ تقریب میں شرکت کی اور جھنڈی دکھاکر کر دوڑ کا آغاز کیا ۔ ضلع جج سائی راما دیوی نے کہا کہ ہر ایک کو آزادی کیلئے جدوجہد کی گئی تھی اور آزادی کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے آزادی کے 75 سال پر تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کی جارہی ہے اور اس میں حصہ لیں ۔ نوجوان نسل عزم کریں تو ہر چیز حاصل ہوسکتی ہے ۔ دلچسپی اور محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں تو ملازمت یا پھر کسی بھی شعبہ میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں ملک کیلئے بہتر کریں اور ملک کی آزادی کے مقصد کو پورا کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں ۔ ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو ملک کی اہمیت اور آزادی کے جدوجہد میں شامل ہونے والے مجاہد آزادیوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ملک کی ترقی اور آنے والی نسلوں کو آگے بڑھانا ہے ۔ آنے والے دنوں میں کس طرح آگے بڑھیں اس کیلئے عزم کرنے ، 2022 ء15؍ اگست کے روز 85 سال آزادی کے مکمل ہوتے ہیں اور اس چیز کو واقف کرانے کیلئے تحریک شروع کی گئی ہے ۔ مختلف شعبہ حیات میں ترقی یافتہ ملکوں میں ہندوستان بھی ایک ملک ہے اور اس کی استحکام کیلئے آگے بڑھیں ملک اور سماج کے لئے بہتر کریں اور 75 سالہ تقریب کو بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لانے کیلئے ہفتہ میں ایک دن ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ 75 سالہ تقریب کا بڑے پیمانے پرانعقاد عمل میں لائے اسی کیلئے پہلے ہفتہ میں فریڈیم 2 رن منعقد کیا گیا ہر شخص اس میں حصہ لیتے ہوئے ملک اور سماج کی بھلائی کیلئے کام کریں ۔ یہ رن پھولانگ چوراستہ سے کلکٹریٹ تک منعقد کی گئی بعدازاں ایک تقریب منعقد کی گئی اور اڈیشنل کلکٹر لتا ، اڈیشنل کلکٹر چندرشیکھر ، سپرنٹنڈنٹ پرتیما راج کے علاوہ ٹی این جی اوز کے صدر کشن بھی موجود تھے ۔
