میٹرو شہر اصل نشانہ، حیدرآباد بھی شامل، عوام کو چوکسی کی ہدایت
حیدرآباد ۔ سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے شہریان کو آگاہ کیا ہے کہ چینی فوج کی جانب سے ہندوستانی حکومت کی ایجنسیوں کے نام پر فرضی ای میل روانہ کرتے ہوئے سائبر حملے کئے جاسکتے ہیں ۔ دہلی کی مرکزی وزارت داخلہ نے یہ آگاہ کیا ہے کہ چینی فوج بڑے پیمانے پر یہ منصوبہ رکھتی ہے کہ ہندوستان کے مختلف ایجنسیوں بشمول صحت اور دیگر محکمہ جات کے نام پر تلبیسی شخصی کے ذریعہ ای میلس روانہ کئے جاسکتے ہیں اور یہ ای میل کھولنے پر کمپیوٹر سائبر حملہ کا شکار ہوجاتا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چینی فوجی گروپ کے پاس دو ملین شخصی ای میل آئی ڈیز موجود ہے جس کے ذریعہ /21 جون سے سائبر حملے کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور
ncov2019.gov.in
کے ایڈریس سے بھاری تعداد میں ہندوستان کے میٹروپولیٹین شہروں دہلی ، ممبئی ، حیدرآباد ، چینائی اور احمد آباد کے ای میلس پر سینکڑوں کی تعداد میں ای میلس روانہ کئے جائیں گے اور یہ دعویٰ کیا جائے گا کہ حکومت کی جانب سے مفت کووڈ۔ 19 معائنے کئے جارہے ہیں ۔ سی آئی ایس ایف نے احتیاطی تدابیر کے تحت یہ مشورہ دیا ہے کہ
ncov2019.gov.in
کی ویب سائیٹ سے موصول ہونے والے ای میلس کو نہ کھولا جائے اور اس میں موجود اٹائچمینٹ وغیرہ کو بھی نہ کھولا جائے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ مشتبہ میلس سے ہوشیار رہیں اور اس میں موجود مواد کا تجزیہ کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ کووڈ۔19 سے متعلق موصول ہونے والے مشتبہ ای میلس ، وننگ پرائز ، ریوارڈس اور کیاش بیاک آفرس کے عنوان سے رجحانے والے ای میلس سے چوکنا رہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمپیوٹر کے استعمال کیلئے اینٹی وائرس اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں تاکہ کمپیوٹرس سائبر حملہ کا شکار نہ ہوں ۔ عوام کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ کسی بھی مشتبہ ای میلس موصول ہونے پر وہ
[email protected]
پر فوری شکایت کرسکتے ہیں ۔