ملک کی تاریخ کے تحفظ کیلئے مساعی

   


محبوب نگر میں آج جلسہ ’یوم شہیدان آزادی‘ کا اہتمام
محبوب نگر: ملک کو آزادی دلوانے میں مسلم مجاہدین کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد سے نہ صرف ہم کو واقف ہونا ہے بلکہ ہماری نئی نسل اور نوجوانوں کو واقف کروانا بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کی تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے ایک نئی یکطرفہ انداز میں تاریخ ترتیب دینے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ہمیں نہ صرف ملک کی تاریخ کا تحفظ کرنا ہے بلکہ مسلم مجاہدین آزادی کی تعلیمی، تہذیبی ، ثقافتی خدمات کو موثر انداز میں پیش کرنا ہے۔ آج کے حالات میں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اسی سلسلہ میں دانشوران محبوب نگر نے ایک اہم جلسہ ’ یوم شہیدان جنگ آزادی ‘ کے عنوان سے 20 ڈسمبر اتوار کو صبح 10:30 بجے ایس ایم فنکشن ہال نزد مسجدمنیر، ہاسپٹل روڈ محبوب نگر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس جلسہ کو ممتاز دانشوران قوم، علماء اور قائدین مخاطب کریں گے۔ تمام سیاسی سیکولر جماعتیں کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی ایم، ٹی ایف ٹی یو ، نیو ڈیموکریسی، پالمور اوھیالہ ویدیکا، ٹی آلمیوا، ایم سی پی آئی یو اور کئی سماجی تنظیموں کے قائدین نے جلسہ میں شرکت اور دانشوران و علماء کے خطابات سے مستفید ہونے کی گذارش کی ہے۔ خصوصاً علماء، حفاظ، ائمہ کرام و ذمہ داران مساجد و مکاتب سے جلسہ میں شرکت کی پرزور اپیل کی گئی ہے۔