ملک کی ترقی کیلئے اندرا گاندھی کے اقدامات قابل ستائش

   

نظام آباد میں یوم پیدائش تقریب، کرناٹک کے وزیر جمیل احمد خاں و دیگر کا خطاب

نظام آباد ۔ 19 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر آج کانگریس بھون میں اندرا گاندھی کے پوٹریٹ پر پھول مالا چڑھاکر زبردست خراج پیش کیا گیا اس موقع پرکرناٹک کے وزیر جمیل احمد خان کانگریس امیدوار ، محمد علی شبیر ، پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کانگریس امیدوار محمد علی شبیر نے کہا کہ اندرا گاندھی کا انتقال ہوکر تقریباً40 سال کا عرصہ گذر گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اندرا گاندھی آج بھی عوام کے دلوں میں بسی ہوئی ہے اندرا گاندھی کے دور حکومت میں غریبوں کیلئے گھروں کی فراہمی اور غریبی ہٹا ، 20 نکاتی پروگرام اور ملک کی ترقی کیلئے کلیدی رول ادا کیا اور یہ ہمیشہ عوام کے دلو ں میں رہے گی ۔محمد علی شبیر نے کہا کہ ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا کہ اندرا گاندھی کی جانب سے ان کے خاندان کو جو مکان فراہم کیا تھا اسی مکان میں میری پرورش ہوئی ہے اور سینکڑو ں افراد کے دلوں میں اندرا گاندھی بستی ہے ۔ 1966 سے 1969 ء تک بینک کو نیشنلائیز کیا اور صنعتی ترقی سرسبز و شاداب کیلئے کئی اقدامات کیا ۔ اندرا گاندھی نے ملک کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر لایا ہے اور کانگریس پارٹی اسی نظام پر چلتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے خواہش کی کہ اندرا گاندھی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیلئے کانگریس حکومت کا قیام ناگزیر قرار دیا ۔ اس موقع پر طاہر بن حمدان و دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔