ملک کی ترقی کےلئے اسٹاک مارکیٹ میں مسلمانوں کی شرکت بہت ضروری ہے: معروف تاجر ظفر سریش والا

,

   

نئی دہلی: ہندوستان کے مشہور ومعروف تاجر ظفر سریش والا کا ماننا ہے کہ ملک کی ترقی کےلئے اسٹاک مارکیٹ میں مسلمانوں کی شرکت کی بہت ضروری ہے ،لیکن ہندوستان میں تعلیم یافتہ نوجوان وخواتین اس سے بہت دور ہیں ، ظفر سریش والا کے مطابق مسلمانوں کے مسائل کو اٹھانے کےلئے ایک گروپ ہونا چاہیے ،مسلمانوں کی اب سیاست میں جگہ کم ہوتی جا رہی ہے ، کیمونٹی کے مشکلات اٹھانے والے اب نا کے برابر ہو چکے ہیں ، اسی وجہ سے ظفر سریش والا نے “تعلیم و تربیت” کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے، اس پروگرام کے ذریعے لوگوں اس بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ خود روزگار کے مواقع تلاش کرسکے جو گھر بیٹھے اپنے کاروبار اور صلاحیتوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اس کام کے لیے انہوں نے بمبئی اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنے ساتھ جوڑا ہے۔

ظفر سریش والا نے سیاست ڈاٹ کام سے بات چیت کہ دوران مزید کیا کہا جاننے کےلئے ویڈیو دیکھیں ۔

YouTube video