ملک کی تمام ریاستوں کی عوام کی نظریں تلنگانہ کی اسکیمات پر مرکوز

   

کوہیر میں بی آر ایس کی یوم تاسیس تقریب، نرسمہلو یادو اور دیگر قائدین کی مخاطبت

کوہیر۔ 26 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل مستقر اور اس کے اطراف کے مواضعات میں بی آر ایس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے گاؤں گاؤں میں پارٹی پرچم کشائی عمل میں آئی ۔ اس موقعپر کوہیر پولیس اسٹیشن چوراستہ پر محمد افتخار احمد صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن نے پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر کے نرسمہلو یادو صدر بی آر ایس پارٹی کوہیر منڈل اور محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر نے پارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا حکومت کی فلاحی اسکیمات عوام تک پہنچتے ہوئے عوامی مسائل کیلئے سرگرم ہوجائیں ۔ انہوں نے مزید مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ تلنگانہ کے چیوڑلہ میں مسلمانوں کے تحفظات کو برخواست کرنے کا اعلان کیا تھا، اس بات سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ وزیر داخلہ تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ امیت شاہ کو معلوم ہونی چاہئے کہ ملک اور ریاست میں مسلمانوں کو یونہی نہیں دیا گیا ۔ جسٹس راجندر سچر کمیٹی اور رنگناتھ مشرا کمیشن کی رپورٹس میں یہ معلوم ہوا ہے کہ مسلمان دیش میں ایس سی اور ایس ٹی طبقات بھی زیادہ پسماندہ ہوگئے ہیں اس لئے مسلمانوں کے شعبہ تعلیم اور ملازمت میں تحفظات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے امیت شاہ تلنگانہ کو پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوششیں کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کا دن میں دیھا ہوا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا ملک کی تمام ریاستوں کو عوام تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات پر اپنی نظر مرکوز کئے ہیں۔ جن ریاستوں میں بی جے پی اقتدار میں ہے وہاں کی عوام اور کسان تلنگانہ میں شامل ہونے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ تیسری مرتبہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ضرور بنیں گے ۔ اس موقع پر محمد عبدالمنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی ، سبھاش ریڈی ، محمد جلیل احمد سابق کوآپشن ممبئی ، محمد فردوس سرور ، واجد ، روحیہ الیکٹریکل ، گنیش ریڈی ، سندیپ کامر، نرسمہلو ، دیناکر ، شنکر کے علاوہ بی آر ایس پارٹی قائدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔