ملک کی توانائی کی حفاظت چار جہتی حکمت عملی پر مبنی ہے: وزیر پٹرولیم

   

نئی دہلی:پیٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی کی حفاظت چار جہتی حکمت عملی پر مبنی ہے۔ حکمت عملی یہ ہے کہ سپلائی کے ذرائع کو متنوع بنایا جائے، مقامی طور پر تیل اور گیس کی زیادہ سے زیادہ تلاش اور پیداوار کی جائے، توانائی کی منتقلی کے حصے کے طور پر متبادل توانائی کے ذرائع کا استعمال کیا جائے، اور گیس اور گرین ہائیڈروجن کو اپنایا جائے۔ ملک اپنی تیل کی کل ضروریات کا 85 فیصد اور قدرتی گیس کا 50 فیصد درآمدات کے ذریعے پورا کرتا ہے۔ درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے گنے اور دیگر زرعی پیداوار سے حاصل ہونے والے ایتھنول کو پیٹرول میں ملایا جا رہا ہے۔پوری نے کہا کہ سال 2025 تک پٹرول میں 20 فیصد ایتھنول ملانے کا ہدف ہے۔