ملک کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں :میانمار ا فواج

   

نیپیداو: میانمار کی فوج نے کہا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے دوران خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی اور تمام ممالک میں دوستانہ تعلقات برقرار رکھے گی۔دفاعی امور کے کمانڈر ان چیف جنرل مین آنگ ہلاینگ نے ایک ٹیلی ویژن میں کہا کہ ایک سال کی مدت کے لئے نافذ ایمرجنسی میں ، خارجہ ، ایگزیکٹو اور معاشی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور میانمار موجودہ اپنی سیاسی را ہ چلتا رہے گا ۔انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا سے اقتصادی شعبے پر جو جو اثرات مرتب ہوئے ہیں اسے دور کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔