ملک کی سلامتی اور سیکولرزم کے تحفظ کیلئے جمعیتہ العلماء ہمیشہ آگے

   

کاماریڈی میں جمعیتہ العلماء کے انتخابی اجلاس سے مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی کا خطاب، جمعیت کی خدمات کا تذکرہ
کاما ریڈی 22/ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعیتہ العلماء ہند کے اکابرین کی بے پناہ قربانیوں سے ملک آزاد ہوا ملک کی سلامتی و بقاء و سیکولرزم کی تحفظ کیلئے جمعیتہ العلماء ہمیشہ آگے رہی ہے، ملک وملت کی خدمت کو خالص دین کی خدمت سمجھیں، اللہ کی رضا کیلئے کام کریں، جمعیتہ العلماء ہند ضلع کاماریڈی کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی جمعیتہ العلماء ہند تلنگانہ وآندھرا کے صدر مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مولانا فصیح الدین ندوی صدر جمعیت گریٹر حیدرآباد نے انتخابی ضابطہ اخلاق اور جمعیتہ العلماء کے مقاصد بالخصوص امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ٹھوس اور وسیع خدمات کا تذکرہ کیا، اور انتخابی کاروائی چلائی ضلعی جمعیتہ العلماء کاماریڈی کیلئے اتفاق رائے سے حافظ محمد فہیم الدین منیری کو صدر منتخب کیا گیا ۔ جبکہ نائبین صدور کیلئے حافظ مہتاب ،حافظ محمد یوسف حلیمی انور، حافظ محمد مشتاق احمد، مفتی ریحان قاسمی کو طئے کیا گیا ۔ جنرل سکریٹری کے لئے الحاج سید عظمت علی کو منتخب کیا گیا نیز خازن کیلئے الحاج میر فاروق علی، اور سکریٹریز کیلئے مولانا عبدالعلیم فاروقی (بچکندہ) محمد سلیم الدین، محمد فیروز الدین، حافظ محمد شرف الدین حلیمی کو منتخب کیا گیا ۔ واضح رہے کہ بحیثیت مشیر محمد جاوید علی، الحاج مقصود احمد خان ایڈوکیٹ کو طئے کیا گیا ۔ مفتی عمر بن عیسی قاسمی، مفتی عمران خان قاسمی، مولانا سید منظور احمد مظاہری، حافظ محمد عبدالواجد حلیمی، شیخ امتیاز (بانسواڑہ) الحاج شیخ مقیم الدین، سید مصباح الدین، حافظ انتظار احمد، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی، مولانا شعیب خان قاسمی، محمد عبدالرزاق، حافظ محمد تقی الدین منیری کو اراکین عاملہ میں منتخب کیا گیا، اجلاس میں مشاہدین کی حیثیت سے حافظ محمد عبدالرحمن صدر جمعیتہ العلماء میڈچل، مولانا مفتی خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیتہ العلماء میدک، قاری مجاہد صدیقی آرگنائزر سکریٹری جمعیتہ العلماء سرسلہ ، حافظ محمد عبداللہ صدر جمعیتہ العلماء چیگنٹہ ، حافظ محمد عبدالعزیز صدر جمعیتہ العلماء رامائم پیٹ نے شرکت کی، کاماریڈی ضلع کے مختلف منڈلس کے ذمہ داران بالخصوص مفتی سراج الدین، حافظ محمود، عبود بن صالح عمران جمعیتہ العلماء یلاریڈی، محمد افروز، محمد علاؤالدین پاشاہ، محمد یوسف جمعیتہ العلماء بانسواڑہ، محمد عارف گاندھاری، مولانا عاصم، خورشید بھائی بھکنور، حافظ مقیم اختر، محمد آصف، بابا فخر الدین بی بی پیٹ و دومکنڈہ، مولانا عبدالرازق، محمد اسلم ماچاریڈی، سید مطہر حسین یلعب گنڈہ پلونچہ، حافظ شہباز راجم پیٹ، مولانا ایوب، حافظ سعود تاڑوائی، مولانا مشتاق، محمد اشرف علی لنگم پیٹ کے علاوہ اراکین جمعیتہ العلماء کی کثیر تعداد شریک اجلاس رہی، حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی رکن عاملہ جمعیتہ العلماء ضلع کاماریڈی کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، مولانا عبدالعلیم فاروقی صدر جمعیتہ العلماء بچکندہ نے تحریک صدارت پیش کی، جس کی اراکین نے بہ اتفاق تائید کی، میر فاروق علی خازن جمعیتہ العلماء کاماریڈی نے کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیتہ العلماء کاماریڈی نے شکریہ ادا کیا ۔ مولانا نظرالحق قاسمی صدر جمعیتہ العلماء منڈل کاماریڈی، حافظ عبدالرحمن منیری، محمد حنیف، محمد ماجد علی خان حلقہ نور، شیخ اسماعیل، محمد عباد اللہ حلقہ بلال، محمد عبدالقیوم، سید احمد، شیخ چاند پاشاہ حلقہ مدینہ، محمد شعیب خان حلقہ اسلام پورہ، حافظ محمد سراج الدین، حافظ محمد خالد حلیمی، حافظ عبدالعلیم، حافظ عبدالحلیم نقشبندی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔