ملک کی مجموعی پیداوار 4.5فیصد تشویشناک : منموہن سنگھ

   

نئی دہلی 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہاکہ اندرون ملک پیداوار کی شرح 4.5فیصد بتائی گئی ہے جو ناقابل قبول اور تشویشناک ہے۔ اُنھوں نے نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ سماج کو اپنی شعبدہ بازیوں سے بچاتے ہوئے ہندوستان کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ باہمی طور پر بھروسہ مند سماج ہی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔