ملک کی معاشی ابتری کا منفی اثر، کمپنیوں سے متعدد ملازمین کی علحدگی

   

Zomato میںڈیلیوری چارجس پر ازسرنو جائزہ، پانچ ہزار سے زائد ملازمین کا علحدہ ہونے کا فیصلہ

حیدرآباد۔16ستمبر(سیاست نیوز) ملک میں جاری معاشی ابتری کے اثرات اب ZOMATO پر بھی مرتب ہونے لگے ہیں اور کمپنی کی جانب سے ڈیلیوری چارجس پر از سرنو غور کرنے کے بعد جاری کئے جانے والے نئے چارجس کے فوری بعد 5000 سے زائد ڈیلیوری بوائز نے کمپنی کے ساتھ جڑے رہنے سے انکار کرتے ہوئے علحدگی اختیار کرلی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ اشیائے خورد ونوش کی ڈیلیوری فراہم کرنے والی معروف کمپنی نے ملک کے معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیلیوری چارجس میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا اوراس سلسلہ میں اپنے ملازمین ڈیلیوری بوائز کو نوٹ جاری کیا جس کے فوری بعد 5000 سے زائد ڈیلیوری بوائز نے کمپنی سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے ZOMATO کے ایپلیکشین سے لاگ آؤٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے سبب کمپنی کے مالیہ کے علاوہ آمدنی پر بھی اثرتا مرتب ہونے کا امکان ہے۔ڈیلیوری بوائز کا کہناہے کہ ان کی آمدنی میں تخفیف کے فیصلہ سے ان کا نقصان ہورہا ہے اسی لئے وہ کمپنی کے ساتھ مزید برسرکار رہنے کے موقف میں نہیں ہیں اسی لئے وہ علحدگی اختیار کررہے ہیں ۔کمپنی کے ذرائع کا کہناہے کہ کمپنی کو ہونے والے نقصانات کی پابجائی کے لئے کمپنی کی جانب سے ڈیلیوری سے ہونے والے فوائد میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ کمپنی اور ڈیلیوری بوائز دونوں کے مفاد میں ہے۔کمپنی نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ اس فیصلہ کے بعد 5000 ڈیلیوری بوائز نے کمپنی کیلئے کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور وہ مستقبل میں کمپنی کے ساتھ رہنے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق کمپنی نے منصوبہ بند انداز میں کمپنی پر عائد ہونے والے اضافی بوجھ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے اور اس فیصلہ کے ذریعہ ڈیلیوری بوائز کی تعداد میں تخفیف کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔کمپنی کے ذرائع نے ایسے کسی منصوبہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نوجوانوں کو روزگار فراہم کررہی ہے ایسے میں انہیں روزگار سے بیدخل کرنے کا الزام درست نہیں ہے۔