ملک کی معیشت سنبھالیں، سرخیاں نہیں، راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی کو مشورہ

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ڈالر کے مقابلے روپے کی ریکارڈ گراوٹ کے لئے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سچائی کو قبول کرنا چاہئے اور ملک جس بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اس سے نمٹنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ مسٹر گاندھی نے پیر کو اپنے فیس بک پیج پر لکھا، “روپیہ 77.40 روپے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ وزیراعظم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 100 روپے سے زائد اور ایل پی جی سلنڈر-ایل پی جی کی قیمت 1000 روپے تک بڑھانے کا اپنا ہدف پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔ اب باری روپے کو 100 روپے فی ڈالر تک لے جانے کی ہے۔