٭٭انڈین ریونیو سرویس کے تقریباً 50 آفیسرس نے کورونا وائرس وباء کے باعث ہندوستانی معیشت کے احیاء کیلئے پالیسی تجاویز پیش کی ہیں ۔ تجاویز کے مطابق ان افراد کی انکم ٹیکس شرح کو 40 فیصد کرنے کی بات کہی گئی ہے جن کی سالانہ آمدنی ایک کروڑ روپئے سے زیادہ ہے ۔ آفیسرس نے 5 کروڑ یا اس سے زیادہ دولت رکھنے والے افراد کیلئے بھی ویلتھ ٹیکس دوبارہ متعارف کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے ۔