ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح آج ہوگا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ کئی اپوزیشن جماعتوں نے اس افتتاحی پروگرام کی مخالفت کی ہے اور بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔ واضح ہو کہ اس مخالفت کے درمیان نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں سینگول بھی نصب کیا جائے گا۔ اسے تمل ثقافت کے مطابق نصب کیا جانا ہے۔ گزشتہ روز ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے مہنت سے ملاقات کی تھی۔ مدورائی آدھینم مندر کے چیف مہنت ہری ہر داس سوامیگل نے سینگول کو وزیر اعظم مودی کے حوالے کیا۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ سینگول تمل ثقافت کا ورثہ رہا ہے۔اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج تک سینگول کو محض ایک چھڑی سمجھا جاتا تھا، لیکن اب اسے مناسب سمان مل رہا ہے۔