ملک کی نمائندگی کرنا عمران کیلئے بڑا اعزاز :پانڈیا

   

ڈبلن۔ مالہائیڈ میں آئرلینڈ کے خلاف ہندوستان کے پہلے ٹی20 کے آغاز سے قبل جموں کے فاسٹ بولر عمران ملک کو سینئر بھونیشور کمار سے بین الاقوامی کیپ حاصل کرنے پر سوشل میڈیا پر زبردست گونج اور جوش و خروش تھا۔تقریباً دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد میچ فی اننگز 12 اوورز تک کم ہوگیا اور عمران ملک کو بولنگ کرنے کے لیے صرف ایک اوور ملا، جس میں 14 رنز بنے جب ہیری ٹییکٹر نے انھیں آسانی سے کھیلا۔کپتان پانڈیا نے اس ضمن میں کہاکہ عمران کیلئے ملک کی نمائندگی کرنے بڑا اعزاز ہے ۔