ملک کی پہلی سی پلین سروس کا آغاز، مودی نے خود پرواز کی

   

کیوڑیا (گجرات):وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے نرمدا ضلع کے کیوڑیاسے احمد آباد کے سابرمتی ریورفرنٹ کے درمیان پرواز کرکے ملک کی پہلی سی پلین سروس کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس سروس کیلئے ہوابازی شعبہ کی پرائیویٹ کمپنی اسپائس جیٹ 19سیٹوں والے ایک طیارہ کا استعمال کررہی ہے جس میں شروعات میں 12سیٹوں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ یہ کیوڑیا او ر احمد آباد کے درمیان تقریباً 200کلومیٹر کی دوری سڑک کے راستے کی مسافت 4گھنٹے کے بجائے صرف 45منٹ میں طئے کرے گا۔