نئی دہلی، 7 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر ملک بھر میں تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ، مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور تمل ناڈو میں اب تک اس وبا سے 33744افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 52952 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1783 ہو گئی ہے ۔ وہیں اب تک 15267 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا ہے ۔
