نئی دہلی، 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس کے کیسز ملک بھر میں تیزی سے بڑھ ر ہے ہیں۔اس وبا سے مہاراشٹر، گجرات، دہلی اور تمل ناڈو میں مجموعی طور پر 28793 افراد متاثر ہوئے ہیں جو ملک کے مجموعی کیسز کا 60 فیصد سے زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ راجستھان میں کورونا وائرس کے معاملے تین ہزار کا ہندسہ پار کر گئے ہیں جبکہ مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد تین ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 46433 تک پہنچ گئی ہے ۔
