نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 10 ریاستوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے زیر علاج معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے ، جبکہ دیگر تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے زیر علاج معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، بہار میں 378 ، گوا میں 53 ، کیرلا میں 1339 ، چنڈی گڑھ میں پانچ ، سکم میں 19 ، دادراور نگر حویلی اور دمن دیو میں ایک ، منی پور میں ایک ، اڈیشہ میں 57 ، راجستھان میں 47 اور تلنگانہ میں کورونا کے 188 فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔