ملک کی 11 ریاستوں میںسردی کی لہر اور کہر چھایا رہے گا

   

محکمہ موسمیات کی جانب سے بعض علاقوں کیلئے الرٹ جاری
نئی دہلی :شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر گزشتہ کچھ دنوں سے بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں شدت پیدا ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ دسمبر کا آخری ہفتہ کہرے اور سرد لہر کی وجہ سے ہاتھوں کو جما دینے والا ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذریعہ دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ 11 ریاستوں میں کہر ابھی اور پریشان کرے گا اور سرد لہر سے راحت بھی چند دنوں تک ملتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب جیسی ریاستوں میں کچھ علاقے آئندہ تین دن تک شدید کہرے کی چادر میں لپٹے رہ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اتر پردیش کے کچھ علاقے جمعہ کو بھی شدید کہرے میں لپٹے ہوئے نظر آئیں گے۔شدید موسم کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔