ملک کی 11 ریاستوں میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز

   

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.51 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 244178 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز چہارشنبہ کو 1783 ہو گئے ہیں اور اسی عرصے کے دوران 83 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو ئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 44150372 ہو گئی ہے ۔ صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اموات کی تعداد 530740 پربرقرار ہے اور شرح 1.19 فیصد ہے ۔