آئندہ دو روز تک بارش اور ژالہ باری کا امکان، گجرات کی گھائل ندی میں طغیانی
نئی دہلی : ملک کی 20 ریاستوں میں اتوار کو تیز ہوا ؤںکے ساتھ بارش ہوئی۔ بعض مقامات پر اولے بھی گرے۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور بہار کے کئی حصوں میں تیز آندھی اور بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ اگلے دو دنوں تک شمالی اور جنوبی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔حیدرآباد میں اتوار کی رات شدید بارش کے بعدسیلاب کا منظر دیکھا گیا، انتہائی تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ شہر میں بارش ہوئی۔تقریباً دو گھنٹے تک حیدرآباد اور کئی دوسرے اضلاع میںالرٹ جاری کیا گیاکیونکہ بارش کی شدت میں کمی نہیں آئی تھی۔ اتراکھنڈ سمیت پہاڑی ریاستوں میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ طوفان اور 3500 میٹر سے زیادہ اونچائی والے علاقوں میں شدید برف باری کا الرٹ جاری کیا گیا ۔شملہ اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں 2 مئی کے بعد بارش ہو سکتی ہے۔دہلی میں اتوار کو کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم میں تبدیلی آئی ہے ۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرا، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اورشمال مشرقی ہندوستان، میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ گجرات کے امریلی ضلع میں گھائل ندی میں طغیانی آئی ۔ اس دوران ندی کے پل سے گزرنے والا ٹرک سیلاب کی لپیٹ میں آگیا۔ تاہم، ٹرک ڈرائیور اور کلینر کو گاؤں والوں نے بحفاظت بچا لیا۔