ملک کی 5 ریاستوں میں سیلاب سے عام زندگی مفلوج ۔ مختلف مقامات پر 32 افراد کی موت

,

   

کیرل، مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں سیلاب سے عام زندگی بری طرح مفلوج ہوگئی ہے۔ کیرل کے چار اضلاع ملا پورم۔ وائناڈ۔ کوزی کوڈ اور اِدُوکی سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ان اضَلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔وائناڈ میں زمین کھسکنے کے واقعے میں 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں راحت کاری جاری ہے۔ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔کیرل میں تین سو سے زائد کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔بارش اور سیلاب کی صورتحال کے درمیان کیرلا میں 23 اور کرناٹک میں 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
کیرل میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں جمعہ کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔یہاں صبح جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق کالج اور مدرسوں سمیت تمام تعلیمی ادارے آئندہ حکم تک بند رہیں گے۔ ریلیز کے مطابق پہلے سے طے شدہ یونیورسٹی اور بورڈ امتحانات پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہو گا اور یہ امتحانات اپنے مقررہ وقت پرہی ہونگے۔ کیرل کے کئی نشیبی علاقے اور سڑکیں سیلاب سے متاثر ہیں۔ کئی مقامات پر درختوں کے گرنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی خلل پڑا ہے۔


https://twitter.com/ANI/status/1159686419360690176/photo/1
کیرل کے کوچی میں جمعہ کے روز تیز بارش کے بعد جگہ جگہ پانی بھر جانے کی وجہ سے کوچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمد و رفت پر صبح 9 بجے تک روک لگا دی گئی ہے۔ کیرل کے وزیراعلی پنرئي وجين نے ٹویٹ کر کے کہا کہ مسافروں کی معلومات کے لئے ہنگامی کنٹرول پینل کی مدد فراہم کر دی گئی ہے۔اس سے قبل جمعرات کی تاخیر شب پانی بھر جانے کی وجہ سے ہوائی اڈے کا کام کاج روک دیا گیا تھا لیکن حالات کے جلد معمول پر نہ آنے کے سبب اس مدت میں اضافہ کرکے اسے صبح 9 بجے تک کر دیا گیا۔
ادھر مہاراشٹر کے سانگلی۔ساتارااورکولہا پور میں لاکھوں افراد سیلاب کی زد میں ہیں۔مہاراشٹر میں بارش سے جڑے واقعات اور سیلاب میں ستائیس افراد مارے گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے لوگوں کومحفوظ پر منتقل کیا جارہا ہے۔کولہا پور اور سانگلی میں بحریہ کی بیس ٹیمیں تعینات ہیں۔ جبکہ کرناٹک کے ساحلی علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہیں۔کرناٹک میں اب تک نوافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ متاثرہ علاقو ں میں ڈھائی سو سے زائد ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔ گجرات اور مدھیہ پردیش میں سیلاب سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔گجرات میں نرمدا ڈیم کا پھاٹک پہلی بار کھولا گیا۔ سطح آب میں اضافے کے سبب ایسا کیا گیا۔ نرمدا ڈیم میں ، پانی کی سطح131 میٹرسے زیادہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ڈیم کے دروازے کھولے گئے۔ پانی چھوڑنے جانے کی وجہ سے گورا گاؤں کے بریج پرنقل حمل روک دی گئی ہے۔
https://twitter.com/hashtag/NDRF4U?src=hash
https://twitter.com/ANI/status/1159674524335345670/photo/1