ملک کے آئین کو اپنے ایجنڈے میں بدل کر حکومت ’یوم آئین‘منا رہی ہے :محبوبہ مفتی

   

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حکومت ہند ملک کے آئین کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر کے ‘یوم آئین’ منا رہی ہے جس پر میں حیران ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نئے غیر آئینی قوانین بنائے جا رہے ہیں جن سے ہٹلر کی حکومت بھی شرمسار ہو رہی ہوگی۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو ‘یوم آئین’ کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ حکومت ہند کی طرف سے یوم آئین منانے پر متحیر ہوں کیونکہ انہوں نے اس (آئین) کو بی جے پی کے ایجنڈے میں تبدیل کر دیا ہے ۔