ملک کے اثاثہ جات دوست سرمایہ داروں کے حوالے

,

   


نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پیر کو مرکزی بجٹ کی پیشکشی کے بعد مرکز پر شدید تنقید میں الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت ہندوستان کے اثاثہ جات دوست سرمایہ داروں کے حوالے کردینے کامنصوبہ رکھتی ہے ۔ اُنھوں نے سرکاری کمپنیوں اور اقتصادی اداروں کے حصص کی فروخت کا سخت نوٹ لیا ۔ اُنھوں نے بجٹ کی پیشکشی کے بعد کہا کہ عوام کے ہاتھوں میں نقدی پہنچانا تو فراموش کردیا گیا بلکہ مودی حکومت کا منصوبہ سرکاری اثاثوں کو اپنے دوستوں کے حوالے کردینا ہے ۔