نظام آباد میں اندرا گاندھی کی برسی تقریب ، کانگریس قائدین کا خطاب
نظام آباد :ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر اندرا گاندھی کے پوٹریٹ اور اندرا گاندھی کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ضلع کانگریس صدر مانالا موہن ریڈی کی صدارت میں کانگریس بھون میں منعقدہ تقریب میں اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان ، کانگریس قائدین محمد جاوید اکرم ، رام بھوپال کے علاوہ این ایس یو آئی یوتھ کانگریس ، مہیلا کانگریس کے قائدین نے اندرا گاندھی کے پوٹریٹ پر پھول مالا چڑھایا اور اندرا گاندھی کے مجسمہ واقع پھولانگ نزد برج حیدرآباد روڈ پہنچ کر خراج گل پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، اربن کانگریس انچارج طاہر بن حمدان و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اندرا گاندھی اس ملک کیلئے اپنی جان کی قربانی دیتے ہوئے ملک کو مستحکم رکھا تھا اور اندرا گاندھی نے کئی کارناموں کو انجام دیتے ہوئے غریبوں کی مدد کی اور کئی ایک ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ۔ لیکن گذشتہ 7 سالوں میں ملک کو جو نقصان ہوا ہے سابق میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے کہا کہ اندرا گاندھی نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی ایک شناخت کو قائم کیا تھا ۔ اندرا گاندھی کے اصولوں پر طلباء چلتے ہوئے ملک کے مستحکم کیلئے جدوجہد کرنے کی کانگریس قائدین سے خواہش کی ۔
