ملک کے امیروں پر بھاری ٹیکس لگے :سماجوادی پارٹی

   

نئی دہلی10فروری(سیاست ڈاٹ کام )سماجوادی پارٹی کے رکن روی پرکاش ورما نے عام بجٹ 21-2020میں مختلف مدوں ک ے لئے کئے گئے الاٹمنٹ پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے پیر کو راجیہ سبھا میں کہاکہ ملک کے کچھ لوگوں کے پاس اتنی جائیداد ہے کہ ان سے سات لاکھ کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کر اسے غریبوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔مسٹر ورما نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ غریبی ،صحت اور تعلیم کے لئے اس بجٹ میں مناسب الاٹمنٹ نہیں کیا گیا ہے لیکن ملک کے کچھ لوگوں کے پاس اتنی جائیداد ہے کہ ان پر ٹیکس لگاکر سات لاکھ کروڑ روپے کی رقم جمع کی جاسکتی ہے اور ان کا استعمال غریبوں کے لئے کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی کل آبادی میں تقریباً 65فیصد نوجوان ہیں اور ان کے مستقبل اور خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اس میں کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔نوجوانوں کو روزگار کے بارے میں بجٹ میں کوئی ذک نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی آدھی آبادی خواتین کی ہے اور ان کے گھریلوکاموں کا جائزہ لینے کی بات نہیں کی گئی ہے ۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا مجموعی گھریلوپیداوار (جی ڈی پی)میں کیا تعاون ہے ۔