نئی دہلی۔ 26جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے ہفتے کے روز 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کو مبارک باد پیش کی۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا، ‘‘یوم جمہوریہ مبارک ہو ’’۔ سسوڈیا نے کہا، ‘‘ملک کے باشندوں کو 70 ویں یوم جمہوریہ مبارک ہو۔آئیے اس موقع پر ایک بار پھر یاد کریں کہ ہمارے مجاہدین آزادی اور آئین سازوں نے جس ہندوستان خواب دیکھا تھا وہ کیا تھا اور ہم اس سے کتنے دور ہیں’’۔انہوں نے کہا، ‘‘آج یوم جمہوریہ کے جشن میں راج پتھ پر دہلی این سی سی کیڈٹ اور اسکولی بچوں کے رقص پروگراموں کے ساتھ مہاتما گاندھی جی کی دہلی میں رہنے کے دنوں یاد پر ایک جھانکی جشن کا رونق میں اضافہ کرے گی