ملک کے بیشتر حصوں میں مانسون کی دستک، کیرالہ میں شدید بارش

,

   

Ferty9 Clinic

درخت اکھڑکرچلتی ٹرین سے ٹکرا گیا۔کوزی کوڈ میںدرخت گرنے سے ایک شخص ہلاک
ریاست کے 11 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری‘ ممبئی میں بھی شدید بارش ‘ نشیبی علاقے زیر آب

نئی دہلی ۔26؍مئی ( ایجنسیز )ملک کے کئی حصوں میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے۔ کیرالہ میں ہفتہ کو مانسون کی زوردار بارش دیکھنے کو ملی۔ بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر حالات کافی خراب ہو گئے۔ندوستانی محکمہ موسمیات نے پیر 26 مئی کو کیرالہ کے 14 میں سے 11 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ ترواننتا پورم، کولم اور الاپپوزا اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔تھریسور میں ایک درخت اکھڑ گیا اور چلتی ٹرین سے ٹکرا گیا۔ لوکو پائلٹ کے چوکس رہنے اور صورتحال پر قابو پانے سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔کوزی کوڈ کے ولی پلی میں اسکوٹر پر سوار ہونے کے دوران ایک شخص جڑ سے اکھڑا ہوا درخت گرنے سے ہلاک ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں، اسی ضلع میں، کوڈانچیری میں ایک ندی میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران ایک درخت بجلی کی چوکی پر گرنے سے دو نوجوان بہن بھائی ٹوٹی ہوئی تاروں سے کرنٹ لگ گئے۔تھریسور ضلع کے چنتراپنی میں 30 سے زیادہ مکانات سیلاب میں ڈوب گئے اور طوفانی بارشوں سے پانی بھر گیا۔اس کے ٹھیک ایک دن بعد مانسون مہاراشٹرا بھی پہنچا ۔ ممبئی میں ہوئی مانسون کی شدید بارش سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور سڑکوں پر جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی اور مہاراشٹرا کے دیگر حصوں کیلئے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔کیرالہ میں شدید بارش کی وجہ سے پانچ ضلعوں میں اسکولوں میں چھٹی کر دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کے مطابق جنوب مغربی مانسون کے جلدی آنے میں کرہ ہوا اور سمندری حالات نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ہمالیائی علاقے میں گھٹی برف کی چادر بھی اس کی وجوہات میں شامل ہو سکتی ہے۔