کاماریڈی کے مختلف دیہاتو ں میں محمد علی شبیر کا دورہ اور حکومت کی ناکامیوں کا تذکرہ
کاماریڈی :8؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں عوام کو واقف کرانے کی غرض سے کاماریڈی حلقہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو پدیاترا کی اہمیت اور مرکزی ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں پر تفصیلی طور پر واقف کروایا ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ ملک گیر سطح پر بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی حکومت کی ناکامی کے باعث عوام کو ہونے والی تکالیف سے واقف کرانے کی غرض سے راہول گاندھی نے کشمیر سے کنیا کماری تک پدیاترا کررہے ہیں ۔ پدیا ترا کا مقصد ملک کی سلامتی ، ملک کا تحفظ اور ملک کو مستحکم رکھنا ہے ۔ شبیر علی نے کہا کہ کانگریس وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو آزادی دلائی تھی اور اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہی کئی کانگریسی قائدین نے اپنی جان کی قربانی دی ہے انہوں نے کہا کہ آئے دن ملک میں فرقہ پرستی کی وجہ سے ملک گیر سطح پر نفرت کا ماحول پیدا ہورہا ہے اور مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہورہی ہے اور بے روزگار ی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ بی جے پی حکومت نے 2 کروڑ روزگار فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وعدہ سے انحراف کیا گیا ۔ مودی کی جانب سے کیا گیا ایک بھی وعدوں سے وفا نہیں کیا گیا ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام کئی افراد کی قربانیوں کے باعث ہوا ہے اور 4 کروڑ عوام کے جذبات و احساس کو نظر میں رکھتے ہوئے سونیا گاندھی نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا تو موجودہ حکومت تلنگانہ کے عوام کے جذبات و احساسات کو نظر اندا ز کرتے ہوئے انتخابات کے موقع پر کئے گئے وعدوں سے انحراف کرلیا گیا اور قرضہ جات کی معافی اور اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی سے بھی منہ پھیر لیا گیا ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کی صورت میں کسانوں کو کے 2 کروڑ روپئے کے قرضہ جات معاف کئے جائیں گے ۔