ملک کے تمام طبقات سے حسن سلوک کریں، نفرتیں ختم ہوں گی

   


دینی اجتماعات میں برادران وطن کو مدعو کرنے کی تلقین، کاماریڈی میں جلسہ، مفتی محمود زبیر قاسمی اور دیگر علماء کا خطاب

کاماریڈی : ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے ملک کی سالمیت پیار و محبت کی فضاء کو عام کرنے میں حضرت مولانا سیدحسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ، حضرت مولانا ابوالکلام آزاد رحمۃ اللہ علیہ، حضرت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی رحمتہ اللہ و دیگر علمائاکابر نے ہندوستان کی آزادی کیلئے تمام طبقات کو ساتھ لے کر جنگ آزادی میں صرف حصہ نہیں لیا بلکہ عظیم قربانیاں پیش کی جیل کی صعوبتیں برداشت کیں ہمارے اکابر نے ہندوستان کی سالمیت کو ترجیح دی اس کیلئے لوگوں کے طعن و تشنیع کو برداشت کیا۔سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے کہا کہ ہندوستان کے رہنے بس نے والے تمام لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کریں ایک دوسرے کے قریب ہوں قریب ہوں گے تو نفرتیں ختم ہوگی اجنبیت نفرت کو جنم لیتی ہے لہذاملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں اجنبیت کو ختم کریں مدارس مساجد اور دینی اجتماعات میں برادران وطن کو مدعو کریں حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہندضلع کاماریڈی نے کہا کہ حضرت خواجہ اجمیری رحمۃ اللہ علیہ نے جس پیار و محبت کے ساتھ تمام مذاہب کے ماننے والوں کونہ صرف قریب کیابلکہ بچھڑے ہوئے تمام طبقات کو انسانیت اور مساوات کا درس دیا، آج یہی وجہ ہے کہ حضرت معین لدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پربلالحاظ مذہب وملت حاضری دیتے ہیں ائمہ مساجد وصدور مساجدو ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی آبادی کی فکر ہم سب کی ذمہ داری ہے مسجدیں نمازیوں سے آباد ہوں جس مقام پر مسجد آباد ہوگی وہ مقام سرسبز و شاداب ہوگا۔ اللہ کے رحمت کے فرشتوں کا نزول ہوگا لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے مقام کی مسجد کی آبادی کی فکر کے ساتھ قریبی دیہات کی مسجد کے سلسلے میں کوشش کریں چھوٹے بچوں کے ساتھ بڑے بچوں کی تعلیم و اسلامی تربیت کی فکر کریں اسی طرح خواتین کیلئے ہفتہ واری پروگرام کو قطعیت دیں کیونکہ خواتین دین دار ہوں گے تو پورا گھر اورمعاشرہ پر اثر پڑے گا،الحاج سید عظمت علی جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء نے کہاکہ ہم ہر ایک کے دکھ درد میں شریک ہوں خدمت خلق کواپنا نصب العین بنا لیں،جمیعتہ کے ذریعے ضرورت مندوں محتاجوں کی مدد کریں ہم دوسروں کی مددکریں گے تو اللہ تعالی کی مدد ہمارے ساتھ ہوگی حافظ محمد مشتاق علی نائب صدر جمعیت علماء نے کہا کہ اللہ کا ڈر اور خوف پیدا کریں نمازوں کی پابندی کریں ہم اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کریں مولانا مفتی جمشید صدر جمعیت علماء پٹلم منڈل کے تحت کئے جانے والے کاموں کی کارگزاری رپورٹ پیش کی نیز آئندہ کا لائحہ عمل سے آگاہ کیا معاونین کا شکریہ ادا کیا حافظ محمد محمود جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پٹلم نے جلسہ کی کارروائی چلائی سید عبدالباسط صدر پٹلم نے بتایاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے آئمہ وموذنین کیلئے دیا جانے والا اعزازیہ پٹلم کی کسی بھی مسجد کو نہیں مل رہا ہے ہے جبکہ تمام تفصیلات کے ساتھ اندراج کروایا گیا نیز ضلع وقف انسپکٹر جناب ساجد کو درخوست دی گئی اور فائل حوالہ کی گئی لیکن کسی قسم کی کی معاونت نہیں مل رہی ہے اس سلسلے میں وزیر اعلی تلنگانہ و محکمہ اقلیتی بہبود و چیرمین وقف بورڈ تلنگانہ سے مطالبہ ہے کہ دیہات اور منڈلس کی مساجد کو جلد از جلد اعزازیہ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر جناب حافظ مفتی خواجہ شریف مظاہری تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی قیادت میں مختلف منڈلس کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ حاصل کیا آباد یا مسجد کے سلسلے میں احباب کو متوجہ کیا اس موقع پر اطراف و اکناف کے علاوہ جناب سید کلیم خازن،جناب محمد منیر نائب صدر،جناب محمد عبدالحفیظ نائب صدر جمعیۃ حافظ عبدالحفیظ نائب صدر محمد حنیف نائب صدر مسجد نور موجود تھے۔